وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں سی پیک، دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہونیوالی ملاقات میں ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر چینی وزیرخاجہ کو مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور چین نے تمام شعبوں میں قریبی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق اور سی پیک منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، انہوں نے باہمی اعتماد مزید مستحکم کرنے اور دیرینہ دوستی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
