Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ا یرانی صد ر کے ہمراہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔اپنے قیام کے دوران مسعود پزشکیان صدر آصف زرداری سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدرمسعود پزشکیان کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کے صدر کا دورہ پاکستان ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔

مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے، اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔

Related posts

بائی فیشل سولر پینلز روایتی پینلز سے 30 فیصد زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں

Mobeera Fatima

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ کا اجلاس، آپریشن عزمِ استحکام کیلئے 20 ارب کی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment