Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہداخترزمان و دیگر حکام شریک ہوئے، دوران اجلاس مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور آئی ٹی حب کیلئے فوری اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچر کو بھی انعام دیا جائے گا۔

مریم نواز نے طلبہ کیلئے سٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی، 25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی، طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے سالانہ سوا 100 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جائے گی۔

مریم نواز کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا بھی آغاز کر دیا گیا، پنجاب کے 60 گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی، پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Related posts

مرغی کا گوشت مزید سستا، 416 روپے کلو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ بھی مقرر

admin

ایران پر حملہ تشویشناک ، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوائے ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل، مذاکرات کا اعلامیہ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment