Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران جنگ جلد ختم ، تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نچلی سطح پر آئیں گی ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نچلی سطح پر آئیں گی۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ خود مذاکراتی عمل میں شامل ہیں اور بہت اچھی پیشرفت ہو رہی ہے، ایران زیادہ دیر تک امریکا کے سامنے نہیں ٹک سکے گا۔

امریکی صدر نے اسلحے کی قلت کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے باعث اسلحے کے ذخائر متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان آج یا کل معاہدہ ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت 30 سے 60 روز کی جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں جنگ بندی کے ساتھ آبنائے ہرمز کو کھولنے کی شرط بھی شامل ہو گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کی صورت میں خطے میں کشیدگی کم ہو گی اور عالمی منڈیوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ معاہدے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مزید بات چیت اور معاملات کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔ موجودہ صورتحال میں توانائی کی قیمتوں میں کمی آنی چاہیے۔

Related posts

سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے

Mobeera Fatima

ایران میں قتل ہونیوالے 8 افراد کی میتیں آج پاکستان پہنچنے کا امکان

Mobeera Fatima

چین میں تنخواہ پر عارضی دوست رکھنے کا نیا ٹرینڈ آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment