Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایران جنگ کا 11 واں دن، آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ایران جنگ کا 11 واں دن ہے اور آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ اور مزید 56  پروازوں کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی کی 26 پروازیں منسوخ ہوگئیں اور 10 مزید پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح لاہور سے مشرق وسطیٰ کی 18 پروازیں منسوخ  ہوئیں جبکہ 10 کا آپریشن متوقع ہے، اسلام آباد سے بھی 20 پروازیں منسوخ ہوگئیں اور 11 پروازوں کی روانگی کا امکان ہے۔

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 1600 ہو گئی ہے۔

Related posts

دھرمیندر کے گھر منتقل ہونے کے بعد ہیما مالنی کا بیان سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں شروع

Mobeera Fatima

حکومت کیا ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے؟ شکاری اور شکار کا نظام مزید نہیں چل سکتا ، مفتاح اسماعیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment