Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے: ایران

ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پرنس سلطان ائیر بیس امریکی فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرنس سلطان ائیر بیس پر امریکی جاسوس طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحرین میں بھی امریکی ففتھ فلیٹ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

 ایرانی پاسداران انقلاب کا بیان:

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھی بجلی کے نظام کو نشانہ بنائیں گے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کسی بھی خطرے کا جواب اسی سطح پر دیا جائے گا، ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو اسرائیلی بجلی گھر سمیت امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔

Related posts

حوثیوں کے حملے، برطانیہ کی اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

10 روز میں ریکارڈ 29 ہزار حج درخواستیں موصول

Mobeera Fatima

51 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی پالیسوں سے اختلاف کیا، سروے

Mobeera Fatima

Leave a Comment