Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں ، امریکا کو نیک نیتی کا ثبوت دینا ہو گا ، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوئی ہیں ، ایران تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہیں۔ ہم جو چاہتے ہیں وہ ہمارا مطالبہ نہیں بلکہ ہمارے حقوق ہیں، ایران پر امریکی پابندیاں ہٹانا بھی ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو نیک نیتی ثابت کرنا ہو گی، امریکا کو ایرانی بحری جہازوں کیخلاف ‘بحری قزاقی’ کو ختم کرنا ہو گا۔ ایران اس وقت امریکا کے نقطہ نظر کا جائزہ لے رہا ہے، 14 نکات کی بنیاد پر پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ پیغامات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کیلیے ایران میں موجود ہیں۔ عمان اور بین الاقوامی اداروں کیساتھ ہم آہنگی سے آبنائے ہرمز کی پائیدار سلامتی یقینی بنانے کیلیے میکنزم قائم کرنا چاہتے ہیں۔

 

Related posts

فلپائن میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں افراد بے گھر

Mobeera Fatima

بھارتی چینل پر پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرے چل گئے

Mobeera Fatima

اب میں صرف امریکا نہیں ، دنیا بھی چلا رہا ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment