Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس میں بڑے اضافے کے بعد 5 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 5030 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 197 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 3855 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز 15 ارب 90 کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 424 روپے مالیت کے 19 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار 358 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

Related posts

حکومت نے جہاں روکا وہیں پر دھرنا ہوگا، شوکت یوسفزئی

Mobeera Fatima

ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں،وزیراعظم

Mobeera Fatima

بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی تیاری، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment