Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان پر الزامات کے بجائے بھارت دہشتگردی کی سرپرستی ختم کرے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کے خلاف بیان بازی کے بجائے دہشت گردی کی سرپرستی کرنا ختم کرے۔

جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کی حتمی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جانا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے جموں و کشمیر کے حوالے سے ریمارکس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریکارڈ کی درستگی کے لئے یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت کا غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کو نام نہاد یونین ٹیریٹری بنانے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بے بنیاد دعوے کرنے کی بجائے گزشتہ 77 برسوں سے اپنے جبری قبضے میں جموں و کشمیر کے بڑے علاقے خالی کردے۔

Related posts

غزہ جنگ ، اسرائیل نے فلسطینیوں پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، آسٹریلیا نے ٹاس جیت لیا، پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment