Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارتی کپتان روہت شرما نے مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ بنا لیا

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم نے مسلسل 15 مرتبہ اور کپتان روہت شرما نے 12 میچوں میں ٹاس ہارنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کر لیا۔

دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھی بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس ہارے۔ اور نیوزی لینڈ کے کپتان سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ روہت شرما کی قیادت میں مسلسل 12 واں میچ تھا جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکے۔

روہت شرما نے مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اور یہ بدترین ریکارڈ ٹیم کے نام ہو گیا۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ ٹاس میں شکست کا آغاز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں 99 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

افغانستان کی سرزمین دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکی، سیکیورٹی ذرائع

Mobeera Fatima

سولر پینلز کے درآمدی حجم میں کمی، قیمتوں میں اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment