Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات امن کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ، پاک فوج

پاک فوج نے بھارتی فوجی قیادت کے من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیا کہ بھارتی فوجی قیادت نے معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات کے پیش نظر بھارتی نے یہ پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، ایسا لگتا ہے بھارتی فوج اور اسکی سیاسی قیادت معرکہ حق کی شکست تسلیم نہیں کر پائی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پائی کہ انہیں معرکہ حق میں فیصلہ کن شکست ہوئی، بھارت کی جھوٹ کی پرتیں بے نقاب ہو چکی ہیں، دنیا اب بھارت کو سرحد پار دہشتگردی کا اصلی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز مانتی ہے۔

بیان کے مطابق بھارت اپنے عوام اور پڑوسیوں کے مفاد کے منافی مہم جوئی اور بالادستی کی پالیسیوں پر اڑا ہوا ہے، پاکستانی عوام اور افواج اپنی دھرتی کے ہر انچِ کے دفاع کے لیے پوری صلاحیت اور پختہ عزم رکھتے ہیں۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

ثمر خان کا ایک اور اعزاز، جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کر لی

Mobeera Fatima

رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment