Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارت نے تیسری مرتبہ چیپمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

دبئی: انرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ اور بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔

اوپنر آنے والے بھارتی کپتان نے آج بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ وہ 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 105 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جب شبمن گل 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے باؤلر نے بھارت کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی حاصل کر لی۔ اور ویرات کوہلی ایک رن بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی تیسری وکٹ ویرات کوہلی کی گری۔ جنہوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

Related posts

پی آئی اے کی پرواز کل اسلام آباد سے پیرس روانہ ہو گی

Mobeera Fatima

وہ دن دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم گھر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment