Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت ایس ای او اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر ناراض، دستخط سے انکار

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر ناراض ہوگئے، اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جاری کئے جانے والے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع  نے کہا کہ بھارت مشترکہ اعلامیے کی زبان سے مطمئن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، اعلامیے میں پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر موجود ہے، اس لیے بھارت مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ای او اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت نہیں کی گئی لیکن بھارت پر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Related posts

اسرائیلی فوج کا غزہ کے 77 فیصد حصے پر قبضہ، بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے سستا ہوا، وزیر خوراک پنجاب

admin

پانچ ایسے بلے باز جو چیمپیئنز ٹرافی میں رنز کا انبار لگا سکتے ہیں، آئی سی سی نے نام جاری کر دیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment