Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک میں چاول کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چا ول کی برآمدات سے ملک کو 902.020 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.68 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی بر آمدات سے ملک کو 674.72 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اکتوبر 2024 میں چاول کی برآمد ات کا حجم 268.81 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرمیں 197.20 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 256.85 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2024 میں چا ول کی برآمدات کا مجموعی حجم 3.687 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 294.58 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 259.18 ملین ڈالرکے مقابلے میں 13.65 فیصد زیادہ ہے۔

Related posts

پشین، ڈیوٹی میں غفلت پر 65 اساتذہ برطرف

Mobeera Fatima

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان سے 16 افراد ہلاک ، 30 لاکھ بجلی سے محروم

Mobeera Fatima

اسمبلی میں تبدیلیوں کا امکان، سیاستدانوں کے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان

Mobeera Fatima

Leave a Comment