Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس کل 21 جنوری کو سماعت کے لئے مقررکر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا تھا کہ اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔

سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ بیرسٹر ظفر اللہ شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل ہیں۔

Related posts

آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچا ، شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری

admin

مرغی کا گوشت مزید 9 روپے مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے 7 سے 10 اکتوبر تک کے پرچے ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment