Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آگئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی کامعائنہ کیا، ڈاکٹروں کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

طبی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے جاری علاج پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا،ماہرین امراضِ چشم نے اپوزیشن رہنماؤں اورذاتی معالجین کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ بریفنگ دی۔

ادھر سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق سخت سکیورٹی انتظامات میں میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا ، طبی ٹیم جلد رپورٹ حکومت کے حوالے کرے گی۔

ذرائع  کے مطابق مختلف اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل ضروری طبی سامان کے ساتھ پہنچی تھی، طبی ماہرین میں ڈاکٹر رفاق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے۔

Related posts

پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

Mobeera Fatima

ژوب ، سرکاری اسکول کے کلرک نے طلبہ کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے پر لٹا دیئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment