Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان کی اسپتال منتقلی ، تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے اور ان کا طبی معائنہ کرانے کی استدعا کی ہے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر کی تعیناتی یا لوکل کمیشن مقرر کیا جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم حکومت نے عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکمنامے کی مبینہ خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Related posts

میر رضا کی قبر کشائی پر تنازع،اہلخانہ نے نیا میڈیکل بورڈ مسترد کردیا

Mobeera Fatima

پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری (ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment