Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان ، شاہ محمود ، اسد قیصر اور شیخ رشید تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بھی بری

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد یاسر محمود نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیئے۔

یاد رہے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہر یار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر سمیت دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related posts

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد شہید، 124 زخمی

Mobeera Fatima

200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق

admin

ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment