Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس طلب، ایجنڈا جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ جس میں لیگ کی تمام 8 فرنچائز شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اہم ورچوئل اجلاس 15 جنوری کو ہو گا۔ اجلاس میں پی ایس ایل کی توسیع سے متعلق تمام معاملات زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس میں آئندہ سیزنز میں نئی ٹیموں کی شمولیت پر غور کیا جائے گا۔ جبکہ سیزن 11 میں فرنچائزز کو کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کرنے کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

اجلاس میں پی ایس ایل کی ریٹنشن پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اور نئی ٹیموں کو ابتدائی سیزن میں خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق گورننگ کونسل اجلاس میں پلیئر ڈرافٹ اور آکشن ماڈل پر بھی بحث کی جائے گی۔ تاکہ لیگ کے مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔

Related posts

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

Mobeera Fatima

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع

Mobeera Fatima

پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا، انداز فحش عمل قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment