Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

وہ علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے۔ شاہی عدالت کے مطابق ان کی تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

شیخ صالح بن حمید 1950 میں سعودی عرب کے صوبہ قصیم کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے، وہ 1984 سے خانہ کعبہ کے امام کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،انہیں میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت کرنے کی بھی سعادت حاصل ہے۔

شیخ صالح بن حُمیدنے کم عمری میں ہی قرآن پاک حفظ کر لیا تھا، انہوں نے ابتدائی تعلیم بریدہ میں حاصل کی ثانوی تعلیم مکہ مکرمہ میں مکمل کی، شیخ صالح نے جامعہ ام القریٰ سے شریعت میں بی اے، پھر فقہ و اصول الفقہ میں ایم اے اور بعد ازاں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

وہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلے ایسے امام ہیں جنہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے ساتھ 1403 ہجری میں مسجد الحرام میں امامت کا اعزاز حاصل ہوا۔

Related posts

جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا لگانے پر قوم سے معافی مانگ لی

Mobeera Fatima

ٹرمپ کی ویزہ پالیسی نے بھارتی لڑکیوں کے خواب چکنا چور کر دیے

Mobeera Fatima

اسرائیل کے دوبارہ حملے کا خدشہ ، ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment