Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں میں دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں خشک سالی کا خاتمہ ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سال شمال مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ فعال ہیں اور عرب سمندر سے آنے والی نمی بلوچستان کی جانب رخ کر رہی ہے، اسی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ طویل ہو گا۔

Related posts

کراچی میں 3 سے 4 دنوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

17 اگست تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment