Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، شمال مشر قی/ جنوبی بلوچستان میں بیشترمقامات جبکہ پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ، شمال مشر قی/ جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں تیز بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور فیصل آباد میں تیز با رش ہونے کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، پاراچنار، کرک، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر شمال مشر قی/ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، بارکھان،کوہلو، بو لان، جھل مگسی، پنجگور اور مکران میں تیز با رش کی بھی توقع ہے۔

تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے جبکہ کہیں کہیں موسلادھار اور شدید بارش کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

حکومت نے گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 8 ارب ڈالر بیرونی قرضہ ادا کر دیا

Mobeera Fatima

بھارتی ٹیم آئی تو ویلکم کریں گے، محمد رضوان

Mobeera Fatima

فنڈز کی کمی ، پختونخوا حکومت کا پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment