Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

بیشتر علاقوں میں آند ھی، گرج چمک، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی توقع ہے، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور جھنگ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت میں بارش کی توقع ہے۔

Related posts

ژوب ، سرکاری اسکول کے کلرک نے طلبہ کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے پر لٹا دیئے

Mobeera Fatima

بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ وہاں روز حادثات ہوتے ہیں، ہربھجن سنگھ

Mobeera Fatima

گندم کی قیمت میں مزید 300 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment