عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیممت میں 68 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 6291 روپے پر آ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3687 روپے کی کمی کے ساتھ 3لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی تھی۔
علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 174 روپے کی کمی کے بعد 6223 روپے کی ہو گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 4040 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
