Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار  572 روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 753 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 500 اور 10 گرام کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کم ہوئی تھی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ایک لاکھ ، 26 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

Mobeera Fatima

Leave a Comment