وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی میں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شرکا کو عالمی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو بھی خوش آمدید کہا، وزیراعظم کاکہنا تھا کہ شاہ سلمان،محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے،ملالہ یوسفزئی کی کانفرنس میں شرکت باعث فخر ہے،بین الاقوامی کانفرنس میں شریک تمام غیرملکی وفود کی آمد پر ان کا مشکور ہوں۔
وزیراعظم نے اپنی تقریر میں حضرت خدیجہؓ کی تجارت کیلئے کی گئی کوششوں کا حوالہ دیا، شہباز شریف نے شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا،بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔