Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گلگت ، گاڑی دریا میں جاگری، 6 افراد لاپتہ ، 3 کو بچا لیا گیا

گلگت میں مسافر وین دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد لاپتہ ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی شکیوٹ سے گلگت جارہی تھی، ہرپون میں حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں افسوسناک واقعے میں 9 افراد سوار تھے۔ جن میں سے تین کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے  دریا کی تیز لہروں کے باعث تلاش میں مشکلات درپیش ہیں ،مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

Related posts

چین: مسافر نے ٹوائلٹ سمجھ کر طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

Mobeera Fatima

کار ساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment