Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میں گیس لیکج دھماکا، 14 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکج دھماکے سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دھماکے سے سولجر بازار میں رہائشی عمارت کی چھت گر گئی، عمارت تین منزلہ تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے ہوا جس سے دو گھر متاثر ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ہر فلور پر ایک کمرہ تھا۔

رہائشی عمارت کی چھت گرنے کا واقعہ4 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا ، رہائشی عمارت گارڈر پربنی تھی،گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد نے کہا کہ ملبے سے14کےقریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 14 زخمی زیرعلاج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تنگ جگہ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلا ت کاسامنا ہے۔

Related posts

میانوالی میں ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ ، رینجرز تعینات

Mobeera Fatima

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج ، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

Mobeera Fatima

16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment