اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے پچھلے ہفتے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودے بازی کرنے کیلئے تیار نہیں ۔
’’تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟‘‘ کے عنوان سے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔ہمارا ایک پواینٹ ایجنڈا آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔
عوام نے اپنے نمائندے پارلیمنٹ میں بھیجے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں 6فیصد گروتھ ریٹ تھا،ایک سال بعد اسحاق ڈار آئے، منفی گروتھ ریٹ تھا۔
یہ لوگ جیب کترے ہیں ،اسد قیصر کو الٹراساونڈ مشین کا پارٹ چوری کرنے کے الزام میں جیل میں رکھا،میرے اوپرایکسرے مشین چوری کرنے کا مقدمہ بنایا گیا۔
مجھ پر ایک کیس کسی کی پرانی موٹر سائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا،قتل،اغوا اور دہشتگردی کے پرچےہم پر درج کیے گئے،پی ٹی آئی کے سارے لوگوں پر قتل ،اغوا اور دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے۔