Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانی فلاح و بہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔

عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقا کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے، محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے، اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے افاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے، انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے، 2025 کے لئے عالمی یوم ضمیرکا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔

Related posts

پیپلز پارٹی کا تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

Mobeera Fatima

حکومت کا اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مسعود پزشکیان نے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment