Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2، تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

دوشنبہ کے پامیر سٹیڈیم میں کوالیفائر راؤنڈ 2 کے آخری میچ میں تاجکستان کی جانب سے پہلا گول میچ کے پہلے ہاف میں شیروانی محبت شاہوف نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں کیا۔

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان کو ایک گول کی برتری حاصل تھی، تاجکستان کی جانب سے دوسرا گول منوچہر صفروف نے 65ویں منٹ میں کیا۔

میچ کے 70ویں منٹ میں وحدت ہنانوف نے تیسرا گول کر دیا، تاجکستان کو تین گول کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس طرح تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے لئے پاکستان نے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا تھا اور اس مرحلے کے تمام چھ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Related posts

پاکستان کیخلاف سیریز، آسٹریلیا نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان کے اسپنر نعمان علی اکتوبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Mobeera Fatima

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 11000 رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment