Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے  فواد چودھری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرکے فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

سابق وزیر کا نام پی سی ایل سے نکالے جانے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی ، سماعت کے دوران فواد چوہدری اور جسٹس انعام کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کہاں جانا ہے ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے ، جس پر جسٹس انعام نے کہا کہ آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کر نام نکلوایا ہے۔ جج کے اس تبصرے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

Related posts

سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

Mobeera Fatima

سہ ملکی سیریز میں آج افغانستان یو اے ای کا سامنا کرے گا

Mobeera Fatima

بظاہر بانی پی ٹی آئی کی حکومت بھی صرف سیاستدانوں کا احتساب چاہتی تھی ، چیف جسٹس

admin

Leave a Comment