پاکستانی اداکارہ حرا سومرو کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر کے باعث وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
حرا سومرو نے مزاحیہ انداز میں اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اب مخالفین کہیں گے کہ یہ سب اے آئی ہے، مجھے فلم دھریندر میں کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن جیسے ہی مجھے احساس ہوا کہ یہ فلم پاکستان مخالف ہے، میں نے اسے مسترد کر دیا، ایک فخرِ پاکستانی۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق تصویر میں حرا سومرو رنویر سنگھ کے قریب کھڑی کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے نظر آئیں۔ تفریحی صنعت کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے دی، جن میں سے ایک نے تبصرہ کیا کہ بہن، دوسری تصویر میں کسی اور کا کان آپ کے کان کے نیچے آ گیا ہے، براہِ مہربانی اسے ہٹانا یاد رکھیں۔
مداحوں کے تبصروں کے جواب میں حرا سومرو نے واضح کیا کہ یہ تصویر اے آئی سے تیار کی گئی ہے اور اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔
