پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے ایک بار پھر ناقبل شکست اننگز کھیل کر تین ملکی سیریز میں متحدہ عرب امارات کیخلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان سلمان آغا نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی ٹیم کو مضبوط پارٹنرشپ نہ دے سکی ، صاحبزادہ فرحان 16 جبکہ صائم ایوب 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان سلمان آغا 7 ، محمد حارث 14 جبکہ حسن نواز 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔
