Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کاتحریری حکمنامہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

اٹارنی جنرل نے اسٹیٹ اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی اور انڈر ٹریکنگ دی کہ ہر فرد جس کے حوالے سے لاپتہ ہونے کا الزام ہے اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کو تحریری آرڈر کا حصہ بنا دیا جس کے مطابق اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جبری گمشدہ افراد سے متعلق وزراء پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں، کابینہ سے منظوری کے بعد سفارشات عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق لاپتہ افراد کا مسئلہ سیاسی حل کا تقاضا کرتا ہے، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل کرنے کی ہائی لیول پر بات کی ہے

حکمنامے کے مطابق درخواست گزار وکیل ایمان مزاری نے ابھی تک لاپتہ 3 طلبہ کی لسٹ اٹارنی جنرل کو دی، عدالت توقع کرتی ہے کہ آئندہ سماعت پر تین لاپتہ افراد سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کے مطابق خفیہ اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل جبری گمشدہ افراد سے متعلق کمیٹی کے پرانے حکم میں ترمیم کر رہے ہیں۔

Related posts

مصری حکومت کی تجویز مسترد ، حماس کا جنگ بندی کیلئے غیر مسلح ہونے سے انکار

Mobeera Fatima

بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو لڑوانے کی کوشش ، سیاستدانوں کو نظام سے بیدخل کیا جا رہا ہے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

Leave a Comment