Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ممبئی میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے پورے خاندان کی موت ، فرانزک رپورٹ میں اہم انکشاف

بھارت میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ ممبئی میں عبداللہ عبدالقادر ، اس کی بیوی نسرین، بیٹی عائشہ اور زینب نے رشتے داروں کے ہمراہ بریانی کھائی۔ بعد ازاں رات ایک بجے تربوز کھایا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

صبح 5 کے قریب ان لوگوں کو شدید قے شروع ہو گئی، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں دوران علاج چل بسے۔

ابتدائی طور پر اسے موت کی وجہ فوڈ پوائزننگ قرار دیا جا رہا تھا تاہم فرانزک رپورٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ ایک خاندان کے 4 افراد کی موت تربوز کھانے سے ہونے والی فوڈ پوائزننگ کے باعث نہیں بلکہ چوہوں کو مارنے والے زہر سے ہوئی۔

فرانزک رپورٹ میں لاشوں اور اس تربوز کے نمونوں میں ایک زہریلا مادہ ملا ہے جو چوہے مارنے کیلیے استعمال ہوتا ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا

Mobeera Fatima

میں نے ایران معاملہ ایک میزائل فائر کیے بغیر کامیابی سے حل کیا، باراک اوباما کی ٹرمپ پر شدید تنقید

Mobeera Fatima

روسی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment