Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

توہین عدالت کیس ، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کو نوٹس جاری کر دیا

وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے۔

صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 12 مئی کو سماعت کرے گا۔

آئینی عدالت نے توہین عدالت کیس میں سعید غنی ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

سعید غنی کیخلاف درخواست عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2019 میں دائر کی گئی تھی۔

Related posts

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

Mobeera Fatima

لاہور ، شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی وکلا کی وفاداری کارکنوں کے بجائے مالی مفادات سے جڑی ہے، طلال چودھری

Mobeera Fatima

Leave a Comment