Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

کہنی کی انجری ، انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ انجری کی وجہ سے پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق مارک ووڈ اس سال مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ وہ دورہ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں حصہ نہیں لیں گے، وہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل واپسی کیلیے پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ مارک ووڈ کو اس سال ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ مارک ووڈ نے تکلیف کے باوجود سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ بھی کھیلا تاہم ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی دائیں کہنی ’’اسٹریس انجری‘‘ کا شکار ہے۔

Related posts

بجٹ میں تنخواہوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس پر پیپلزپارٹی کو اعتراض ہے، قمر زمان کائرہ

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment