Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور ، شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

لاہور ، اوکاڑہ ، کامونکی ، مریدکے اور شیخوپورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ ، ننکانہ صاحب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ  اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر جبکہ مرکز 25 کلومیٹر جنوب مغرب لاہور تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

سولر پینلز مزید سستے ہوں گے، خام مال پر ٹیکس ختم

admin

ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment