Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ڈونیڈن، پاک نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ ہونیکا خدشہ

ڈونیڈن، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈونیڈن شہرمیں ہی نیوزی لینڈ اورسری لنکا وویمن ٹیم کے درمیان میچ موسلا دھار بارش کے باعث منسوخ ہو چکا ہے لہذا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے پاک نیوزی لینڈ میچ بھی منسوخ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریزمیں میزبان ٹیم کوایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ 21 مارچ آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور پانچواں 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔

Related posts

مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے ایم این اے اغواء، چیئرمین پی ٹی آئی کا دعویٰ

Mobeera Fatima

پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ میں تیسری وکٹ گر گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر معمولی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment