Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کرنسی ایک پیسہ سستی ہو کر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتی رہی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق  آج کرنسی کی تجارت کا آغاز محتاط رجحان کے ساتھ ہوا، جبکہ طلب و رسد بھی معمول کے مطابق رہی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔

تجارت کے دوران انڈیکس  1 لاکھ 68 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا، جب کہ سرمایہ کاروں کا رجحان مستحکم اور خریداری کا دائرہ وسیع دکھائی دیا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق حکومتی معاشی اقدامات اور بہتر مالیاتی اشاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment