Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دیوالی کا تہوار ، سندھ میں 20 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار کے پیش نظر 20 اکتوبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہندو کمیونٹی کی تہوار دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق  20 اکتوبر بروز پیر صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے دیوالی کو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے بدھ، ہندو، سکھ اور جین چاروں مذاہب کے ماننے والے یکساں محبت اور خوشی کے ساتھ مناتے ہیں، دیوالی کا تہوار ہندوبرادری کے مذہبی تہواروں میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ تہوار یا عید چراغاں روحانی اعتبار سے اندھیرے پر روشنی کی، نادانی پر عقل کی، برائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر امید کی فتح  کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اصل تہوار اماوس کی رات یا نئے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے۔

Related posts

پنجاب بھر میں گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ

Mobeera Fatima

کیوبا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ملک بھر میں اسکولز اور دفاتر بند

Mobeera Fatima

کوئٹہ : موبائل فون ، انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید دو روز کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment