Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ پر بیٹی ایشا دیول کا جذباتی پیغام

بھارتی سینما کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کے چند ہفتوں بعد، ان کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول نے اپنے والد کے نام ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایشا دیول نے پیر کے روز انسٹاگرام پر دھرمیندر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور والد کے ساتھ وابستہ گہرے رشتے اور یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے پاپا، ہمارا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا، چاہے زمین ہو یا آسمان، ہم ہمیشہ ساتھ ہیں۔ اس زندگی کے سفر میں میں نے آپ کو اپنے دل کی گہرائیوں میں سمیٹ لیا ہے تاکہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESHA DHARMENDRA DEOL (@imeshadeol)

ایشا دیول نے دھرمیندر کے چھوڑے گئے ورثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیمتی یادیں، زندگی کے سبق، رہنمائی، بے لوث محبت اور وہ وقار و طاقت جو آپ نے مجھے بطور بیٹی دی، ان کا کوئی نعم البدل نہیں، میں آپ کو بہت شدت سے یاد کرتی ہوں، پاپا آپ کی وہ محافظانہ باہیں، مضبوط ہاتھ اور میرا نام پکارتی ہوئی آپ کی آواز جس میں محبت بھری گفتگو، ہنسی اور شاعری شامل تھی۔

Related posts

ہانیہ عامر اقوام متحدہ خواتین پاکستان کی نیشنل گڈ ول ایمبیسیڈر مقرر

Mobeera Fatima

غلطی سے ہارٹ اٹیک کا لفظ استعمال کیا، آئمہ بیگ کی وضاحت

Mobeera Fatima

ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں، عذرا منصور

Mobeera Fatima

Leave a Comment