Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ڈھاکا،عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹریونس نے استعفیٰ دے دیا

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹریونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بنگلا دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان آج حلف اٹھائیں گے۔وزیراعظم بنگلا دیش کی تقریب حلف برداری میں احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ڈھاکا میں محمد یونس سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش کےدرمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

احسن اقبال نے وزیراعظم کی جانب سے محمد یونس کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر  بھی گفتگو ہوئی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا گیا۔

Related posts

فضائی طاقت سے فتح حاصل نہیں کی جا سکتی ، ایران جنگ سے نکلیں ، امریکی جنرل کا صدر ٹرمپ کو مشورہ

Mobeera Fatima

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

Mobeera Fatima

یو اے ای کے صدر کا بھارت کا دورہ ، دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط

Mobeera Fatima

Leave a Comment