Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سی ڈی اے کے 56 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں ، گرفتاریوں کا امکان

کیپٹل ڈویلپمنٹ  اتھارٹی (سی ڈی اے) میں جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل سامنے آ گیا ، ادارے کے 56 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں۔

جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کیخلاف ایف آئی اے اسلام آباد سرکل نے سیکشن 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ درج ہونے کے بعد ملازمین کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جعلی ڈگریوں والے ملازمین مختلف گریڈز میں سی ڈی اے میں کئی سالوں سے ملازمت کر رہے تھے ،سی ڈی اے کی انکوائری ٹیم نے بھی ان ملازمین کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا تھا۔

Related posts

سندھ حکومت بڑا سرپرائز لارہی ہے، اعلان جلد ہو گا، شرجیل میمن

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے کیس میں ریلیف دیا گیا، بلال اظہر

Mobeera Fatima

فیض حمید شواہد کیساتھ عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے ، فیصل واوڈا کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment