Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سرکاری اسکولوں میں ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ساڑھے 12 ہزار کے قریب ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا اشتہار اگلے ہفتے دیا جائے گا، پہلے سے کام کرنے والے انٹرنز ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب ( punjab ) مستقبل میں کوئی مستقل ٹیچر نہ رکھنے پر غور کر رہا ہے، محکمہ کی جانب سے ٹیچر انٹرنز کا پول بنا کر ضرورت پڑنے پر ٹیچر رکھے جائیں گے۔

مزید 12 ہزار 500 ٹیچرز کے بعد انٹرنز کی تعداد 25 ہزار ہو جائے گی، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ٹیچر انٹرنز کو تنخواہ ماہانہ بنیاد پر دی جائے گی۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انٹرنز ٹیچر کو سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی بنیاد پر اسکولوں میں رکھا جائے گا، ٹیچنگ لائسنس سسٹم کے اجرا کے بعد ٹیسٹ پاس کرنے والے انٹرنز کو مستقل کرنے پر غور ہو گا۔

Related posts

سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

Mobeera Fatima

بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی تیاری، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment