پی آئی اے بورڈ نے شعبہ انجینئرنگ کومخصوص الاؤنس دینےکا فیصلہ کیا ہے ۔
کراچی میں پی آئی اے بورڈ ڈائریکٹرزکااجلاس ہوا ،اجلاس میں حفاظتی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ دو سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جہازوں کی جامع دیکھ بحال اورواپس فضائی آپریشن میں شامل کرنےکو سراہا گیا۔
اجلاس کے دوران پی آئی اے کے مزید اثاثوں کو سرکاری ملکیتی ہولڈنگ کمپنی کومنتقل کرنےکی تجویزکاجائزہ بھی لیاگیا۔
اجلاس میں شعبہ انجینئرنگ کومخصوص الاؤنس دینےکا فیصلہ کیا گیا ، فیصلہ کارکردگی اور ممکنہ نجکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا۔
