Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے قدیم قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے قانونی اصلاحات کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی ضابطہ فوجداری 1898 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔

تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ بھی تیار کیا جائے گا، قانونی اصلاحات کمیٹی قومی سلامتی کے قانون کا مسودہ بھی تیارکرے گی۔

جرائم کی روک تھام، قانون کے موثر نفاذ اور امن عامہ کی بحالی سے متعلق قانونی اصلاحات لائی جائیں گی، پنجاب میں خصوصاً خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین میں ترامیم کی تجاویز دی جائیں گی۔

Related posts

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

Mobeera Fatima

ڈیرہ غازی خان اور مری میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال قائم کیے جائیں گے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

Leave a Comment