معروف فٹ بالر اور پرتگال کی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ ہفتے کوچ سے اختلافات کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ گئے تھے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ کوچ نے انہیں مشورہ دیا کہ میں بیرونِ ملک میچز نہ کھیلوں لیکن میں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا،انہیں ناروے کیخلاف میچ میں 30منٹ کھیلنے کا کہا گیا تاہم انہیں بلایا ہی نہیں گیا،کوچ نے وعدہ توڑا،48گھنٹے بعد اتفاق ہوا کہ وہ میڈیا کوسچ بتائیں گے۔
اسٹار فٹبالر کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں طے شدہ باتوں کے برعکس بیان دیا گیا، قومی ٹیم چھوڑنے پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے معذرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معطلی ختم ہونے کے بعد اگر فٹ ہوا تو پرتگال کے لیے دستیاب رہوں گا۔
