Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

27 ویں ترمیم پر مشاورت، وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وفود آج ملاقات کرینگے

ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحاد کے ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر بات ہو گی، پیپلز پارٹی اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھے گی۔

اس کے علاوہ  ایم کیو ایم کا وفد بھی وزیر اعظم سے آج دن 12 بجے ملاقات کرے گا ، وزیراعظم ایم کیو ایم وفد کو ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ایم کیو ایم وفد مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی تجاویز پر وزیراعظم کو بریف کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ  ایم کیو ایم مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی منظوری کی سفارش کرے گی۔

Related posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصدیق کر دی

Mobeera Fatima

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، کابل دہشتگردی سے متعلق وعدے پورے کرے، عطا تارڑ

Mobeera Fatima

Leave a Comment